Home / پاک ایران تعلقات کی نئی اڑان

پاک ایران تعلقات کی نئی اڑان

Iran air new flights to Pakistani cities

July 13, 2025 | Web Desk

ایران ایئر نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت اور سفری سہولتوں کو فروغ دینے کے لیے کوئٹہ سے زاہدان اور مشہد کے لیے براہِ راست ہفتہ وار مسافر اور کارگو پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان ایران کے قائم مقام قونصل جنرل علی رضا رجائی نے ہفتہ کے روز کوئٹہ میں پاک-ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس کی ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا، جس میں ایران ایئر کے اعلیٰ حکام بشمول چیف آغا کریمی اور ڈپٹی چیف آغا اسماعیل بھی موجود تھے۔

علی رضا رجائی کے مطابق نئی فضائی سروس سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، سفر کے وقت اور اخراجات میں کمی اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

پاکستانیو، بنگلہ دیش جاناہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ پروازیں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سفر کو سہولت دینے کے لیے اہم کردار ادا کریں گی، اور بالخصوص گوادر بندرگاہ اور چاہ بہار بندرگاہ کے درمیان تعاون کو فروغ دیں گی۔

قونصل جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ تجارت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بیوروکریسی کی رکاوٹیں دور کی جائیں، ویزا پراسس کو آسان اور کرایوں کو عوام کی پہنچ میں لایا جائے۔

واضح رہےکہ حالیہ ایران اسرائیل کشیدگی میں پاکستان کی جانب سےکھل کرایران کی حمایت کےبعدپاک ایران تعلقات میں مزیدبہتری آرہی ہے۔ یادرہےکہ ان دنوں ایرانی پارلیمنٹ میں تشکرتشکر،پاکستان تشکرکےنعرےبھی لگائےگئےتھے۔

یہ بھی چیک کریں

Nvidia market value

اینویڈیا5کھرب ڈالرکی حدعبورکرگئی

Sunday, 08 February 2026 | Web Desk اےآئی چپس بنانےوالی امریکن ٹیک جائنٹ اینویڈیا 5 …