ویب ڈیسک ۔۔ ملک کے اہم ادارے اسٹیٹ بینک کے سربراہ گورنر کا عہدہ 4مئی 2022 سے تاحال خالی ہے،ڈپٹی گورنر مر تضی سید کو گورنر کا انچارج چارج دیا ہوا ہے۔
، ایسے موقع پر جب ملک کی معیشت کا حال خراب ہے، ملک میں ڈالر کی شدید کمی ہے،نجی بینک ایل سی کھلنے سے گریز کررہے ہیں،پورے ملک میں تاجر احتجاج پر ہیں، وزیر اعلی پنجاب کے حوالے سے عدالت میں سماعت کے ساتھ دوسری جانب ملک میں شدید بارشوں کے باعث ملکی معیشت کی بہتری کے لئے بڑے اور اہم فیصلے کرنے ہیں ،گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ خالی ہے۔
شہبازشریف حکومت نے جب سے کامیابی حاصل کی ہے،بار بار وزیر اعظم اور وزیر خزانہ معیشت کو بہتر کرنے کی باتیں کررہے ہیں،لیکن تقریبا ڈھائی گزرنے کے باوجود موجودہ حکومت گورنراسٹیٹ بینک کا تقرر نہ کرسکی،ڈاکٹررضاباقراپنی تین سالہ مدت پوری کرکے چلے گئے ،ان سکبدوش ہونے پروزیر خزانہ ان نے گورنراسٹیٹ ڈاکٹر رضا باقرکی تعریف کی تھی،تاجروں و صنعت کاروں کا کہنا ہے ملک میں اتنی سیاسی سرگرمیاں ہیں جس کے باعث حکمرانوں کو معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے کے لئے وقت ہی نہیں ہے۔