Home / نوکیاکااپنےمقبول عام فون 6310کوری لانچ کرنےکافیصلہ

نوکیاکااپنےمقبول عام فون 6310کوری لانچ کرنےکافیصلہ

Nokia relaunch its popular mobile phone

Updated: August 1, 2025 | Web Desk

شہرت کی بلندیوں کوچھونےکےبعدزوال کےمزےچکھنےوالی دنیاکی معروف موبائل فون کمپنی نوکیامارکیٹ میں جگہ بنانےکیلئےعرصےسےہاتھ پاوں ماررہی ہےاوراسی مقصدکیلئےنوکیانےاپنی 20 ویں سالگرہ پر صارفین کو سرپرائزدینےکافیصلہ کیاہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق نوکیا نےصارفین کوسرپرائزدینےکی خاطراپنے مقبول ترین موبائل فونز میں سے ایک 6310کو دوبارہ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق موبائل فون میں دورجدیدکےمطابق متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں اوراس کےاسکرین ڈسپلے کومزیدبہتربنایا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ موبائل فون کی بیٹری کی کارکردگی بھی بہتر بنائی گئی ہے۔

مزیدیہ پتاچلاہےکہ نوکیا کا معروف 6310 موبائل اسی طرزوبناوٹ کےساتھ لانچ کیاجائے گا جس کی وجہ سے وہ مشہور تھا۔ اس کے ساتھ موبائل فونز میں 90 کی دہائی کی معروف گیمز جن میں اسنیک اور دی بریک بھی موجود ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق موبائل کی ابتدائی قیمت 59.99 پاؤنڈز یعنی 14 ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے اور یہ جلد مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گا۔

یہ بھی چیک کریں

SECP Chairman Dr. Kabir Sidhu addresses media about the new Corporate Intelligence Unit established to protect public savings from fraud schemes

عوام کی جمع پونجی کی حفاظت کیلئےبڑااقدام

Thursday, 15 October 2026 | Monitoring Desk عوام کی جمع پونچی کوخطرےمیں ڈالنےوالی اسکیموں سےبچانےکیلئےسکیورٹیزاینڈایکسچینج …