Thursday, 29 January 2026 | Web Desk
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کاجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فورسز کی انگلیاں ٹریگرپرہیں اوروہ کسی بھی جارحیت کاجواب دینےکیلئےپوری طرح تیار ہیں۔
عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہاکہ ایران نے ہمیشہ شفاف جوہری معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایسا جوہری معاہدہ جس میں جوہری ہتھیار نہ ہوں اور جو ایران کے حقوق کو یقینی بنائے۔
Our brave Armed Forces are prepared—with their fingers on the trigger—to immediately and powerfully respond to ANY aggression against our beloved land, air, and sea.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) January 28, 2026
The valuable lessons learned from the 12-Day War have enabled us to respond even more strongly, rapidly, and… pic.twitter.com/kEuj0dmBaK
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نےبھی امریکی دھمکی کےجواب میں کہاہےکہ امریکانےحملہ کیاتوایران کواپنےدفاع کاحق حاصل ہےاوراس بارایساردعمل دیں گےجوکسی نےسوچابھی نہیں ہوگا۔
امریکی بحری بیڑامشرق وسطیٰ پہنچ گیا
واضح رہے کہ ایران کو دھمکی دیتے ہوئے صدرٹرمپ نے کہا تھا کہ ایک بہت بڑا بحری بیڑاغیرمعمولی رفتارسے ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ وینیزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑاہےجس کی قیادت عظیم طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کررہا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ بحری بیڑا بھی ضرورت پڑنے پروینزویلاکی طرح طاقت، تشدد سے اپنے مشن کو فوری مکمل کرنےکااہل ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھاامید ہے کہ ایران جلد مذاکرات کی میز پر آجائے گا۔