Saturday, 17 January 2026 | Web Desk
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کراچی چھوڑکرمستقل طورپراسلام آبادشفٹ ہوگئےہیں۔
میڈیاپرسامنےآنےوالی خبروں کےمطابق شاہد آفریدی نے خود اس بات کی تصدیق کی ہےکہ وہ مستقل طور پراسلام آباد منتقل شفٹ ہوگئےہیں۔
ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا ہے یہ فیصلہ انہوں نے چند ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیا،البتہ انہوں نےیہ بھی واضح کیاکہ اس تبدیلی کاسیاست سےکوئی تعلق نہیں، فی الحال وہ سیاست میں نہیں آرہے۔
پی ایس ایل کی سب سےمہنگی ٹیم کاخریدارکون؟
شاہدآفریدی کاکہناتھا، پاکستان اور پاکستان کرکٹ نے دنیا بھر میں عزت، مقام اور شناخت دی، چاہتاہوں اب اپنےملک کومیں بھی کچھ واپس کروں۔