Home / حکومت نےعمران خان سےملاقات کااشارہ دےدیا

حکومت نےعمران خان سےملاقات کااشارہ دےدیا

Information Minister Atta Tarrar

Tuesday, 16 December 2025 | Web Desk

حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کی عمران خان سے ملاقات کا اشارہ دیدیا۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نےکہاوزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا رویہ بہتر ہوا ہے، پی ٹی آئی والے جیل مینول کی پاس داری کریں تو بانی سے ملاقات ہو جائےگی۔

عطاتارڑنےکہا،نوازشریف جیل میں تھے تو ان کے وکلا نے کبھی سیاسی بات نہیں کی، وہ صرف کیسز پرتوجہ دیتے تھے، یہ جب آتے ہیں سیاسی گفتگو کرتے ہیں، جیل مینئول کی خلاف ورزی کوئی بھی کرےگاتو ملاقات بند ہوگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑکےمطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ناشتہ غریب کے چار دن کے کھانے کے برابر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو ٹریڈ مل دستیاب ہے، وہ ڈیڑھ گھنٹہ سائیکلنگ کرتے ہیں۔

عمران خان کولانےکی سازشیں بندنہیں ہوئیں

عطا تارڑ نےکہاکہ تحریک انصاف کی کال پراب لوگ نہیں نکلتے،کےپی میں ان کی حکومت ہے،اس کے باوجود لوگ نہیں نکال پارہے،پی ٹی آئی کا ووٹر مایوس ہوکر گھربیٹھ گیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …