Home / بھارت نےامریکی صدرکوجھوٹاقراردےدیا

بھارت نےامریکی صدرکوجھوٹاقراردےدیا

India denies US mediation in Ceasefire

تاریخ: 20 مئی 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: پاکستان اوربھارت کےدرمیان جنگ بندی میں امریکہ کاکوئی کردارنہیں ۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کانیادعویٰ سامنےآگیا۔

پارلیمانی کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئےوکرم مسری نے کہاپاک بھارت فائربندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، امریکی صدراس میں کوئی کردار نہیں تھا۔ ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، وہ خود ہی اسٹیج پر آنا چاہتے تھے اورآگئے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے باربارپوچھا گیا کہ پاکستان سے جنگ میں کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے لیکن وکرم مسری نے قومی سلامتی کا بہانہ بنا کر جواب دینے سےگریزکیا۔

اس سےپہلےپیر کو پاکستان نے شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعوے مسترد کیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی میڈیا کی یہ مہم بھارت کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانےکی کوشش ہے۔

ترجمان کے مطابق 12مئی کی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں پاکستان کی جانب سے استعمال کیےگئے ہتھیاروں کی تفصیل موجود ہے۔ پاکستان نے فتح ایف ون، ایف ٹو میزائل، جدید ڈرونز اور طویل فاصلےکی توپوں کا استعمال کیا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …