Home / عمرہ زائرین کیلئےان بیماریوں کی ویکسینیشن لازمی

عمرہ زائرین کیلئےان بیماریوں کی ویکسینیشن لازمی

Vaccinations of Umrah pilgrims

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی وزارت صحت نےعمرہ زائرین کیلئےتمام ضروری ویکسینیشن اوراحتیاطی تدابیرکولازمی قراردےدیا۔

سعودی سول ایوی ایشن گاکاکی جانب سےعمرہ کی غرض سےآنےوالےزائرین کیلئےصحت کےنئےاصول جاری کردئیےگئےہیں ۔ نوٹیفکیشن کےمطابق مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی حکام نےدنیا بھر سے آنے والےزائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین کولازمی قراردیاہے۔سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کواس کاویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان، نائجیریا، افغانستان اور دیگرمتاثرہ ممالک سےآنےوالے زائرین کے لیے پولیو ویکسین، جبکہ انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کے لیے زرد بخار کی ویکسین لازمی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ عالمی ادارہ صحت کی سفارش پر کورونا اور موسمی فلو کی ویکسین لازمی ہوگی جبکہ زائرین کو ٹیٹنس، خسرہ و دیگر بیماریوں کی ویکسینیشن مکمل کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …