Home / نان فائلرزکیلئےنہ گاڑی ، نہ جائیداد

نان فائلرزکیلئےنہ گاڑی ، نہ جائیداد

difficulties for non filers in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ نان فائلرزکیلئےبرِی خبر۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہتےہیں نان فائلر گاڑیاں اور جائیدایں نہیں خرید سکے گا۔ معیشت میں بہتری کے لیے مشکل فیصلےناگزیرہیں۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمحمد اورنگزیب کاکہناتھاہم نان فائلر کی اصطلاح ہی ختم کر رہے ہیں۔ چھ ماہ سے معاشی بہتری کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں،ہماری کوششوں کےنتیجےمیں پاکستان میں مہنگائی کی شرح اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 9 فیصد سے 13 فیصد تک لائیں گے۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہاہمارے اقدامات کی وجہ سے ملک میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے اور تمام ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی معیشت سےمتعلق حوصلہ افزاباتیں کررہی ہیں ۔

پاکستان میں فائلربننےکےفائدے

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی اور کوشش ہوگی آئی ایم ایف کا پروگرام آخری پروگرام ہو، ورلڈ بینک پاکستان کو قرض نہیں بلکہ گرانٹ دے گا۔

وزیرخزانہ آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگ کےسلسلےمیں ان دنوں امریکہ کےدورےپرہیں۔

یہ بھی چیک کریں

PTA announces 180-day balance validity for prepaid mobile users

پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر

Friday, 28 August 2026 | Web Desk پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے …