Home / خودسےچلنےوالی گاڑیاں کیاچل پائیں گے؟

خودسےچلنےوالی گاڑیاں کیاچل پائیں گے؟

future of self driving cars

ویب ڈیسک ۔۔ خودسےچلنےوالی کاریں ممکنہ طورپرمستقل میں بہت اہمیت اختیارکرنےوالی ہیں لیکن ان کےحوالےسےلوگوں کےذہنوں میں اب بھی بہت سےشکوک وشبہات ہیں۔ یہ گاڑیاں کبھی کسی عمارت سےٹکراجاتی ہیں، کبھی ایمبولینسوں کاراستہ روک لیتی ہیں، سرخ سگنل کوتوڑدیتی ہیں اورکبھی کبھی توکسی سائیکل سواریاپیدل چلنےوالےکوبھی زخمی کردیتی ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈرائیورکےبغیرچلنےوالی زیادہ ترخود مختار گاڑیاں ہر روز محفوظ طریقے سےچل رہی ہیں، کیلیفورنیا،ایریزونااورٹیکساس سمیت دیگرجگہوں پرایسی سیکڑوں گاڑیاں سڑکوں پرفراتےبھررہی ہیں اوراس تعدادمیں آنےوالےدنوں میں مزیداضافہ ہونےوالاہے۔ تاہم یہ بھی حقیقت ہےکہ جب ایسی گاڑیاں کوئی غلطی کرتی ہیں تولوگ اسےنوٹس کرتےہیں یاشایدڈرجاتےہیں۔

اٹانومس وہیکلزانڈسٹری ایسوسی ایشن نےصارفین کےخدشات کودورکرنےکیلئےایک ایکشن پلان تیارکیاہے،جسےٹرسٹ پرنسپلزکانام دیاگیاہے۔ ایسوسی ایشن کےگروپ سی ای اوجیف فرح کہتےہیں ہمیں خودمختارگاڑیوں پرعوام کےاعتمادکوحاصل کرنااوراسےبرقراررکھناہے۔ اس مقصدکیلئےعوام کواےویزکےحوالےسےایجوکیٹ کرنا، ان کےخدشات دورکرنےکیلئےورکنگ گروپس کی تشکیل جیسےاقدامات کئےجائیں گے۔

ٹیسلاکی مارکیٹ ویلیومیں 76ارب ڈالرکمی

بہت سےاےوی آپریٹرزکاخیال تھاکہ ہیومن فری گاڑیوں دیکھتےہی دیکھتےعوام میں مقبول ہوجائیں گی اورلوگ ڈرائیونگ میں ضائع ہونےوالےوقت کی بچت پربہت خوشی محسوس کریں گےلیکن حالیہ کچھ واقعات نےاس خیال کوکنویں میں پھینک دیاہے۔

اس سب کےعلاوہ ایلون مسک کی گاڑیاں بنانےوالی کمپنی ٹیسلاکی فل سیف ڈرائیونگ گاڑی کومارکیٹ کرنےکی کوششیں جاری ہیں۔ لیکن یہاں واضح رہےکہ ٹیسلاکی ایف ایس ڈی گاڑیاں اس طرح سےخودمختارنہیں جیسےویمواورکروزگاڑیاں ہیں۔ ٹیسلاکی ایف ایس ڈی گاڑیوں میں انسانی ڈرائیورکی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئےجب کبھی کسی ٹیسلاگاڑی کوئی حادثہ کرتی ہےتولوگ سب کمپنیوں کوالزام دیناشروع کردیتےہیں۔

ایلون مسک نےکہاہے وہ اس سال کے آخرمیں ایک روبوٹیکسی متعارف کرانےکاارادہ رکھتے ہیں، جو یقینی طور پر خود مختار گاڑیوں کے بارے میں عوام کےذہنوں میں پائےجانےوالے تصورات کے پانی کو مزیدگدلاکردے گی۔

مختصریہ کہ اٹانومس وہیکلزانڈسٹری کواپنی گاڑیوں پرعوام کےاعتمادکوبحال کرنےاوران گاڑیوں سےمتعلق عوام کےذہنوں میں موجودپرسپشن کودورکرنےکیلئےمستقبل میں مزیدقابل بھروسہ اقدامات کرناہوں گے۔

یہ بھی چیک کریں

India and EU historic trade deal

بھارت اوریورپی یونین میں مدرآف آل ڈیلزطے

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk بھارت اوریورپی یونین کےدرمیان "مدر آف آل ڈیلز” …