Home / آفتاب اقبال نےسہیل احمدکولاجواب کردیا

آفتاب اقبال نےسہیل احمدکولاجواب کردیا

Aftab Iqbal responds to Suhail Ahmed

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ نامور ٹی وی میزبان آفتاب اقبال نے معروف اداکاراورکامیڈین سہیل احمد کے الزامات کاتفصیل سے جواب دیتے ہوئے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

سہیل احمد کےالزامات کاجواب دینے کے لیےآفتاب اقبال اپنےیوٹیوب چینل پرطویل دورانیے کی ویڈیو شئیرکی جس میں انہوں نےسہیل احمد کی ہربات کاتسلی سےاوربھرپورجواب دیا۔

آفتاب اقبال نےاپنی ویڈیوکےآغازمیں وضاحت کی کہ وہ عام طور پرخودپرہونےوالی تنقیدکاجواب نہیں دیتےکیونکہ بہت سےلوگ آفتاب فروشی کرکےاپنارزق کماتےہیں لیکن سہیل احمدکونہ توریٹنگ کی ضرورت ہےاورنہ پیسےکی،اس لئےوہ ان کی خلاف حقیقت باتوں کاجواب دیناضروری سمجھتےہیں۔

آفتاب اقبال نے کہاوہ اپنی اس بات پرقائم ہیں کہ امان اللہ اس ملک کےبہت بڑےسٹینڈاپ کامیڈین تھے اورسہیل احمدملک کےبہت بڑےاداکارہیں۔ انہیں پرفارم کرنےکیلئےسکرپٹ کی ضرورت ہے۔ آفتاب اقبال کےمطابق امان اللہ نےخودماناکہ انہوں نےاپنےٹی وی کیرئیرکاسب سےبڑاکام آفتاب اقبال کےساتھ کیا۔ سہیل احمدنےبھی انفوٹینمنٹ کاسب سےبڑاکام میرےساتھ بلکہ میری قیادت میں کیا۔

آفتاب اقبال نے کہا پوڈ کاسٹ میں احمد علی بٹ نےمیرانام لیا تو سہیل احمد توجیسےسیخ پا ہوگئے،جیسےپہلےسےہی بھرےبیٹھےہوں۔ آفتاب اقبال کاکہناتھامیری امان اللہ کونمبرون کامیڈین قراردینےپرسہیل احمدکواتنابراکیوں لگا؟ یہ میراخیاہے۔ سہیل احمداس سےانکاربھی کرسکتےتھے۔ سہیل احمدکایہ کہناکہ میں کون ہوتاہوں کسی کی نمبرنگ کرنےوالا،غلط بات ہے۔ کیامیں کسی کےبارےمیں اپنی رائےنہیں دےسکتا؟

آفتاب اقبال نےکہاکہ سہیل احمدایک طرف تومجھےاپناچھوٹابھائی کہتےہیں لیکن میرےبارےمیں بات کرتےہوئےان کےلہجےمیں بہت تحقیرتھی۔ یہ سہیل احمدکےاندرکاخوف ہےجووہ ہمیشہ آفتاب اقبال سےمرعوب رہتےہیں۔

آفتاب اقبال نے کہاانہیں لگتا ہےانہوں نے لاشعوری طورپرسہیل احمد کے ساتھ کچھ ایساکیاہے جس کا انہیں بہت غم ہے، لیکن انہوں نے سہیل احمد کو کبھی بُرا نہیں سمجھا وہ انہیں بہترین اداکارسمجھتے ہیں۔

آفتاب اقبال نےتھوڑی سخت بات کرتےہوئےکہاسہیل احمد کانام نہاد علم، فلسفہ، لٹریچر ’معذرت کےساتھ‘ دوسرے اور تیسرے درجے کے سکرپٹس میں فقروں کی طرح ہےکہ جن کا کوئی سَر یا پیر نہیں ہوتا۔ اسی قسم کےاسکرپٹس نے بھارتی اور پاکستانی فلموں کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ بھارتی فلمیں ایکشن اورتھری ڈی ایفکٹس کی طرف چلی گئی ہیں۔

سہیل احمدکی جانب سےاپنےلباس اورجوتوں پرتیقیدکاجواب دیتےہوئےآفتاب اقبال نےکہاکہ وہ جانتےہیں ان کےکپڑےاورجوتےکامیڈینزکوکس طرح کاکانٹینٹ فراہم کرتےہیں۔ دوسرایہ کہ مجھےاپنی مرضی کالباس اورجوتےپہننےکاحق حاصل ہے،میں کسی کمپنی کابرانڈایمبیسیڈرنہیں جوان کےکپڑےاورجوتوں کی مشہوری کرتاپھروں ۔

سہیل احمد نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیاکہ آفتاب اقبال کہتے ہیں انہوں نے سب کو کامیاب بنایا جس پر آفتاب اقبال نے اپنے یوٹیوب چینل پر جواب دیتے ہوئے کہاکامیابی دینےوالی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے،میں توصرف وسیلہ بنتاہوں۔ اللہ کاشکراداکرتاہوں کہ اگرکسی کی مددنہ کرتاتوبہت سےکامیڈینزبیچارےتھیٹرزمیں دربدرپھررہےہوتے۔

سہیل احمد نے پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیاکہ آفتاب اقبال کےشوزکی کامیابی کارازکامیڈینزہیں، آفتاب اقبال خودکواتناہی قابل سمجھتےہیں توکامیڈینزکےبغیرشوکوکامیاب کرکےدکھائیں ۔ اس بات کاجواب دیتےہوئےآفتاب اقبال نےکہااس بات کامطلب تویہ ہےکہ آپ خواجہ خورشیدانورسےیہ توقع رکھیں کہ وہ میڈم نورجہاں کےبغیرکوئی اچھاگاناگاکردکھائیں۔

آفتاب اقبال نےکہاکہ حسب حال میں ان کےچلےجانےکےبعداگرسہیل احمدنےکوئی اچھاکام کیاہےتووہ ہےفلم پنجاب نہیں جاوں گی۔ اس فلم میں بھی کمال ڈائریکٹرندیم بیگ اورسکرپٹ کاتھا۔

آفتاب اقبال نےسہیل احمدکی جانب سےچینلزبارباربدلنےکی بات کاجواب دیتےہوئےکہاکہ ان کےچینلزبدلنےکی وجوہات پیسہ یاکچھ اورنہیں بلکہ پروگرام کےکانٹینٹ سےمتعلق ایڈیٹوریل ججمنٹس ہوتی تھیں۔ انہوں نےکہاکہ سہیل احمدنےگزشتہ پندرہ سال سےایک ہی چینل میں صرف اس لئےہیں کیونکہ انہیں پتاہےجومرتبہ اورعزت انہیں اس چینل میں مل رہی ہےوہ کوئی انہیں آفرنہیں کرےگا۔

آخر میں آفتاب اقبال نے سہیل احمد سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کوئی بات بُری لگی ہو تو معافی چاہتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

how much kapil sharma takes per episode?

کپل شرماکامعاوضہ آپ کوحیران کردےگا

ویب ڈیسک ۔۔ پرانی کہاوت ہےکہ جب اوپروالادیتاہےتوچھپرپھاڑکےدیتاہے۔ یہ کہاوت بھارت کےمعروف کامیڈین کپل شرماپربالکل …