ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ثقلین مشتاق کو ہیڈ کوچ کے عہدے پر برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بورڈ نےیہ فیصلہ اس سوچ کےتحت کیاہےکنگروزکیخلاف سیریز کے لیے نئے کوچ کی خدمات حاصل کرنے میں بہت وقت لگ سکتاہےاس لئےبہتر ہے کہ ثقلین مشتاق کو ہی بطورکوچ کام جاری رکھنےکیلئےکہاجو اس سےپہلےپی سی بی کےساتھ اپنےمعاہدےکوحتمی شکل دینےمیں ناکامی کےبعد اس عہدے سے مستعفی ہو چکے تھے۔
پی سی بی نےقومی ٹیم کےمستقل کوچزکی تقرری کااشتہارشائع کیا تھا لیکن یہ عمل بروقت مکمل نہ ہوسکا اوراب ثقلین مشتاق کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئی ذمہ داریاں قبول کرنےکےبعدثقلین مشتاق جوانگلینڈواپسی کی تیاریاں کررہےتھے،اب آسٹریلیاکےخلاف ہوم سیریزتک پاکستان میں ہی قیام کرینگے۔
واضح رہےکہ پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئےکرکٹ آسٹریلیانےاپنے18رکنی اسکواڈکاپہلےہی اعلان کردیاہے۔ پاکستان ٹیم کااعلان بھی جلدمتوقع ہے۔