Friday, 09 January 2025 | Web Desk
پاکستان سپرلیگ میں مزیددونئی ٹیمیں شامل ۔۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ٹیموں کی تعداد8ہوگئی ۔ شامل ہونےوالی ساتویں فرنچائزحیدرآبادجبکہ آٹھویں سیالکوٹ ہے۔
پی ایس ایل میں دونئی ٹیموں کیلئےبولی کنونشن سینٹراسلام آبادمیں ہوئی ۔ ساتویں ٹیم کوایف کےایس گروپ نے175کروڑروپےمیں خریدااوراسےحیدرآبادکانام دیا ۔
آٹھویں ٹیم کو185کروڑروپےمیں اوزی ڈویلپرزنےخریدااوراسےحیدرآبادکانام دیا۔
ملتان سلطانزکےسابقہ اونرعلی ترین کاگروپ آخری وقت پربولی سےدستبردارہوگیا۔
حیدرآبادٹیم کوخریدنےوالےفوادسرورکہتےہیں حیدرآباد میں پلا بڑھا، ہم ٹیم خرید کر ہی جانا چاہتے تھے۔
پی ایس ایل کی 7ویں اور 8 ویں ٹیم مجموعی طور پر 3ارب 60کروڑ روپے میں فروخت ہوئیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ٹیم اونرزکومبارکباددی اورانہیں ٹیموں کی چابیاں تھمائیں ۔
محسن نقوی
محسن نقوی کاکہناتھایہ محض بولی نہیں بلکہ پاکستان پرسرمایہ کاروں کےاعتمادکامظہرتھا۔ بولی میں خوب مقابلہ ہوااورہم نےیہ عمل شفافیت سےمکمل کیا۔ آنےوالےدنوں میں پی ایس ایل میں مزیدسرمایہ کاری آئےگی ۔ ہمارامقصدپاکستان کرکٹ کوآگےلےکرجاناہے۔
نیلامی کےبعدمیڈیاسےبات کرتےہوئےمحسن نقوی نےایک سوال پرکہاتنقیدکرنےوالوں کوجواب نہیں دیتا،اپنی کارکردگی دکھاناپسندکرتاہوں ۔
بنگلادیش بورڈکابھارت کوکراراجواب
واضح رہےکہ پاکستان سپرلیگ سیزن 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک ہوگا۔