Home / پاکستانی کرکٹرکابیٹاپاکستان کےخلاف کھیلےگا

پاکستانی کرکٹرکابیٹاپاکستان کےخلاف کھیلےگا

Pakistani cricketer son

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، جس میں آل راؤنڈر محمد ارسلان عباس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ارسلان، پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں۔

اظہر عباس، جو اس وقت نیوزی لینڈ میں ویلنگٹن فائر برڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں، نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ بیٹے کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ محمد ارسلان ایک فائٹر ہے، وہ ہمیشہ ٹف ٹائم دینے کی کوشش کرتا ہے، چاہے حریف ٹیم کوئی بھی ہو۔”

پاکستان سے نیوزی لینڈ تک کا سفر

اظہر عباس کا تعلق ضلع خانیوال کے ایک چھوٹے سے گاؤں روشن پور سے ہے۔ وہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے، پھر نیوزی لینڈ منتقل ہو گئے، اس وقت محمد ارسلان عباس کی عمر صرف ایک سال تھی۔ نیوزی لینڈ میں بھی انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی اور بعد میں کوچنگ کے شعبے سے وابستہ ہو گئے۔

بیٹے کو کرکٹر بنانے کا خواب

انہوں نے بتایا کہ محمد ارسلان گزشتہ ڈھائی برس سے نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اپنی مستقل مزاجی کی بدولت قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یاتوشادی کرویابیوی نہ کہو

اظہر عباس نے بتایا کہ انہوں نے محمد ارسلان کی پیدائش کے وقت ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ اسے ایک بہترین کرکٹر بنانا ہے۔ "یہ میرا خواب تھا، جو محنت اور تجربہ میں نے حاصل کیا، وہ میں نے بیٹے میں منتقل کرنے کی پوری کوشش کی۔”

انہوں نے کہا، "ہم ہیں تو پاکستانی، لیکن یہاں رہتے ہوئے نیوزی لینڈ کی نمائندگی کا موقع ملا، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔”

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …