Home / ٹی20ورلڈکپ: پی سی بی کابڑےفیصلےغور، ذرائع

ٹی20ورلڈکپ: پی سی بی کابڑےفیصلےغور، ذرائع

PCB criticise ICC decision against Bangladesh

Monday, 26 January 2026 | Web Desk

آئی سی سی ورلڈکپ سےبنگلا دیش کی زبردستی بےدخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نےآئی سی سی کےغیرمنصفانہ فیصلےکےخلاف احتجاج کیلئےمختلف آپشنز پرغورشروع کردیا۔

مختلف نیوزچینلزکی ذرائع کےحوالےسےخبرکے مطابق پاکستان 15فروری کو کولمبو میں بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کرسکتا ہےاور بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سےپاکستان کے 2 پوائنٹ کٹ سکتے ہیں۔

ذرائع کی خبرکےمطابق، میچ نہ کھیلنےکاآپشن پی سی بی کےپاس موجود ہےاورایساکرنےسےآئی سی سی کو بھاری مالی نقصان ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی خودبھی آن ریکارڈکہہ چکےہیں کہ ایک بارحکومت کوئی فیصلہ کرلےتوان کےپاس پلان اے، بی ، سی سب موجودہیں ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں بنگلا دیش نےسکیورٹی خدشات کی بنیاد پر بھارت جانے سے انکار کردیا تھا اوراپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی آئی سی سی سے درخواست کی تھی۔ آئی سی سی نے بنگلا دیش بورڈ کی درخواست نہ مانی اوربنگلادیش کونکال کراس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو گروپ میں شامل کرلیا۔

بنگلادیش کوورلڈکپ سےنکال دیاگیا

قارئین کی اطلاع کیلئےعرض ہےکہ بنگلادیش میں حسینہ واجدحکومت کاتختہ الٹےجانےکےبعدبنگلادیش اوربھارت کےتعلقات انتہائی کشیدہ ہوچکےہیں ۔ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجدکوبھارت نےسیاسی پناہ دےرکھی ہےجبکہ بنگلادیش کی عبوری حکومت ان کی حوالگی کامطالبہ کررہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

T20 World Cup 2026: Pak vs India

ٹی 20ورلڈکپ: پاکستان بھارت سےمیچ کھیلےگا

Tuesday, 10 February 2026 | Web Desk پاکستان ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف شیڈول میچ …