Home / شکست کی ذمہ داری لیتاہوں، کپتانی کافیصلہ کروں گا: سلمان آغا

شکست کی ذمہ داری لیتاہوں، کپتانی کافیصلہ کروں گا: سلمان آغا

Pakistan cricket team captain Salman Agha

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی لیکن گرین شرٹس اس جیت کےباوجود ایونٹ سےآوٹ ہوگئے۔

پاکستان نےمقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر212 رنزبنائے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 207 رنز بناسکی۔ لیکن سیمی فائنل تک رسائی کیلئےپاکستان کوسری لنکاکو147رنزتک محدودکرناتھا۔ بدقسمی سےپاکستانی بولرزایساکرنےمیں ناکام رہےاوریوں قومی ٹیم ورلڈکپ سےباہرہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتےہوئےتسلیم کیاکہ پورےٹورنامنٹ میں ہم نے انڈر پرفارم کیا،4 ٹورنامنٹس میں ہم سیمی فائنل میں نہیں پہنچے،پریشرمیں آکراچھےفیصلےنہیں کرپارہے۔

سلمان آغا نے کہا کہ اگر انڈر پریشر آتے رہیں گے تو یہی کچھ ہو گا، شکست کی ذمہ داری ہم ہی لیں گے کپتان اورکوچ دونوں ذمہ داری لیں گے، ہم سلیکشن میں بھی شامل تھے۔ میدان میں کھلاڑی بھی ہم نےہی اتارے۔

سلمان آغا نےصاحبزادہ فرحان کی تعریف کرتےہوئےکہاان کے علاوہ بیٹنگ میں کوئی کامیاب نہیں ہوا ، میں اپنی کپتانی کا اس وقت فیصلہ کروں گا تو یہ جذباتی پن ہوگا، واپس جا کر دو چار دن لوں گا پھر دیکھتے ہیں کیا فیصلہ کرتا ہوں ۔

کپتان سلمان آغا نے کہا کہ فخر زمان نے غیر معمولی بیٹنگ کی ہمیں پاور پلے میں ایسی ہی بیٹنگ کی ضرورت تھی۔ فخر زمان کو پہلے چار میچز کھیلنے چاہیے تھے، فخر زمان کی اس سے قبل فارم اچھی نہیں تھی۔

یہ بھی چیک کریں

T20 World Cup 2026: Pak vs India

ٹی 20ورلڈکپ: پاکستان بھارت سےمیچ کھیلےگا

Tuesday, 10 February 2026 | Web Desk پاکستان ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف شیڈول میچ …