ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل ناکامیوں پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مداحوں نے شدید خدشات اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شائقین نے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچز اور پھر مسلسل دو ون ڈے میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔
سیریز میں ناقص کارکردگی پر پاکستانی کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ نیوزی لینڈ کی "سی ٹیم” نے بھی پاکستان کو بآسانی ہرا دیا، جس سے ٹیم کی کمزوری واضح ہو گئی۔
ایک اور صارف نے اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے گزشتہ 12میچز میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری جانب، دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مداحوں نے ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر شدید ردعمل دیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر یہی حال رہا تو جلد ہی پاکستان کرکٹ کو ایسوسی ایٹ ٹیم میں شامل کر دیا جائے گا۔