Thursday, 08 January 2026 | Web Desk
بنگلادیش کرکٹ بورڈبھارت کےسامنےڈٹ گیا ۔ کہااپنےکھلاڑیوں کی سکیورٹی اورملک کاوقاربہت عزیزہے، کرکٹ ٹیم کوٹی20ورلڈکیلئےہرگزبھارت نہیں بھیجیں گے۔۔
بی سی بی کےایڈوائزرڈاکٹرآصف نذرل نےکہا ہم ورلڈ کپ سری لنکامیں کھیلناچاہتےہیں ۔۔
ڈھاکا میں صدر بی سی بی صدر امین الاسلام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرآصف نذرل کا کہنا تھا امید ہے آئی سی سی ہمارے مؤقف کو غیر جانبداری سے سنےگا۔ بنگلا دیش نے ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کیا ہوا ہے،کرکٹ سے پیارکرنے والے لوگ ہیں، اپنے ملک کے وقار اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی کو دیکھتے ہوئے ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹرآصف نذرل نےکہا، آئی سی سی نے بھارت میں بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو درپیش سکیورٹی خطرات پر کوئی خاص توجہ نہیں دی، یہ سکیورٹی کا بڑا ایشو ہے۔۔ بی سی سی آئی نے خود کولکتہ نائٹ رائیڈرز سےکہاکہ وہ مستفیض الرحمان کو سکیورٹی نہیں دے سکتے۔
یہ واضح ثبوت ہے کہ بھارت میں کھیل کے لیے ماحول محفوظ نہیں ۔
مشیربی سی بی نےامیدظاہرکی کہ آئی سی سی ہمیں ورلڈکپ میں کھیلنےکا موقع دےگا، جس کے لیے ہم نے بےحد محنت کی ہے، ہم آج رات یا کل تک آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھیں گے، ابھی تک ہمارا یہی فیصلہ ہے کہ بھارت ہمارے کھلاڑیوں کے لیے محفوظ نہیں اور آئی سی سی کوبھی یہی لکھیں گے۔
بی سی بی صدر امین الاسلام کا کہنا تھاحالات سازگارنہ ہوئےاپنے حق کے لیے لڑتے رہیں گے۔۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھی ایسے ہی حالات بنے تھے، بھارت نے پاکستان اور پاکستان نے بھارت جانے سے انکار کیا تھا ، اسی لیے ہمیں ایک مناسب حل کی امید ہے۔۔