Home / بابراعظم کیلئےبری خبر،پی سی بی بڑافیصلہ کرسکتاہے

بابراعظم کیلئےبری خبر،پی سی بی بڑافیصلہ کرسکتاہے

Babar Azam one day team captain

ویب ڈیسک ۔ قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کیلئےبری خبر۔ ٹیم اورانفرادی پرفارمنس میں مسلسل خرابی کےبعدپاکستان کرکٹ بورڈنےبابراعظم کو محض ایک فارمیٹ میں کپتان بنانےپرغور شروع کردیاہے۔

ایکسپریس نیوزمیں شائع خبرکے مطابق پی سی بی)نے نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد بابراعظم کو تینوں فارمیٹ کی بجائےمحض ایک فارمیٹ میں کپتان بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔ شنیدہےکہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کو سونپی جاسکتی ۔

بابر اعظم بدستور ٹی ٹوئنٹی کپتان کےطورپرفرائض نبھاتے رہیں گے،شان مسعود کو ون ڈے میں کپتان بنانے کی باتیں ہورہی ہیں، اسی لیے انھیں نیوزی لینڈ کےخلاف ہوم سیریز میں نائب کپتان کی ذمہ داری دی گئی۔ تاہم حیرت انگیزطورپرٹیم مینجمنٹ نے ابتدائی دونوں میچز میں نائب کپتان کونہیں کھلایا۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کاخیال ہےکہ ٹاپ بیٹر پر کام کا دبائو بہت زیادہ ہے، بیٹنگ کے ساتھ انھیں قیادت کے معاملات بھی دیکھنا پڑتے ہیں،اسی لیے تینوں طرز میں الگ کپتان مقرر کرنے پر غورشروع کیاگیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …