Friday, 09 January 2026 | Web Desk
آسٹریلیا کے کامیاب بلے بازوں میں شامل پاکستانی نژاد عثمان خواجہ انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرہوگئے۔ تاہم وہ کیریئر کے آخری میچ کو یادگار نہ بناسکے۔ سڈنی میں ایشیز سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی تاہم عثمان خواجہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
عثمان خواجہ پہلی اننگ میں 17 اور دوسری اننگ میں صرف 6 رنز بناسکے۔
عثمان خواجہ جب آخری مربتہ بیٹنگ کرنےکےلیےمیدان میں آئےانگلش ٹیم کےکھلاڑیوں نےانہیں گارڈآف آنرپیش کیا۔
پی ایس ایل میں دونئی ٹیموں کااضافہ
کریز پر پہنچنے پر ساتھی کھلاڑی مارنس لبوشین نے گلے لگا کر ان کا استقبال کیا۔
آؤٹ ہوکر واپس جاتے ہوئے انہوں نے میدان میں سجدہ شکر بھی ادا کیا۔ اس دوران ان کی اہلیہ ریچل خواجہ کی آنکھوں سےآنسوچھلک پڑے۔