Home / پاکستان میں یوم عاشورانتہائی عقیدت واحترام سےمنایاگیا

پاکستان میں یوم عاشورانتہائی عقیدت واحترام سےمنایاگیا

Youme Ashure in Pakistan

مانیٹرنگ ڈیسک: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں یوم عاشورانتہائی مذہبی عقیدت واحترام اورجوش وجذبےسے منایا گیا۔ الحمدللہ ملک بھرمیں نکلنےوالے تمام ماتمی جلوس بخیروعافیت اپنی اپنی منزلوں پرپہنچ کراختتام پذیر ہوگئے۔

واقعہ کربلا کے شہدا کی یاد میں کراچی، لاہور،ملتان، راولپنڈی، پشاوراورکوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے علاقوں میں عزاداران حسینؓ نےماتمی جلوس نکالے۔

ماتمی جلوس اپنی اپنی منزلوں پرپہنچ کراختتام پذیر

کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس حسینہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر، لاہور میں کربلاگامے شاہ اورروالپنڈی میں امام بار گاہ عاشق حسین سے نکلنے والا مرکزی جلوس امام بارگاہ قدیمی پراختتام پذیرہوگیا۔

ملتان سےنکلنےوالامرکزی ماتمی جلوس دربارشاہ شمس تبریزپراختتام پذیرہوا۔ ملتان میں قدیمی استادشاگردکےتعزئیےلوگوں کی توجہ کامرکزبنےرہے۔ روہڑی میں ۵۰۰سال قدیمی جلوس میں ہزاروں عزاداروں کی ماتم داری اورنوحہ خوانی۔ حیدرآبادمیں مرکزی جلوس اپنی منزل قدم گاہ مولاعلی پرجاکرختم ہوا۔

کوئٹہ میں یوم عاشورکےجلوس کیلئےسکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کئےگئےتھے۔ کوئٹہ کامرکزی جلوس عزاداری علمدارروڈسےبرآمدہوکرروایتی راستوں سےہوتاہوااپنی منزل پرجاکرختم ہوگیا۔ پشاورکےماتمی جلوس بھی پرامن طورپراختتام پذیرہوئے۔

سکیورٹی فورسزکےآپریشن میں35دہشت گردہلاک

یوم عاشورپرسکیورٹی کےکڑےانتظامات

ملک بھر میں جلوسوں کے روٹ پر غیر ضروری آمد و رفت کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کیا گیا تھا جبکہ موبائل فون سروس اور دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جس کے تحت اسلحے کی نمائش پر پابندی تھی۔

یوم عاشورکی مناسبت سےمجالس عزابھی منعقدکی گئیں جن میں ذاکرین نےمظلومین کربلاکےمصائب اوران کی قربانیوں کی اہمیت پرروشنی ڈالی ۔۔

مجالس شام غریباں

جلوسوں کے اختتام کے بعد شام غریباں کا انعقاد کیا گیا جن میں ذاکرین نے واقعہ کربلا کے بعد پیش آنے والے حالات کو بیان کیا اور پھر عزادار غم حسین میں سینہ کوبی کے بعد گھروں کو روانہ ہوگئے۔

سکیورٹی اداروں کوشاباش

وزیراعظم، صدر مملکت، وزیر داخلہ، وزرائے اعلیٰ، آئی جیز نےمحرم الحرام کیلئےسکیورٹی کےبہترین انتظامات پرپولیس اورقانون نافذکرنےوالےاداروں اوران کےاہلکاروں کو شاباش پیش کی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …