کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+76 ) 1,530,064
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,562
Last updated: مئی 26, 2022 - 9:12 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / بیرون ملک پاکستانیوں کیلئےبڑی سہولت کااعلان

بیرون ملک پاکستانیوں کیلئےبڑی سہولت کااعلان

Temporary mobile registration system for overseas Pakistanis

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور موبائل فون آپریٹر کےتعاون سےسمندرپارمقیم پاکستانیوں اورغیرملکیوں کے موبائل کی عارضی رجسٹریشن کے لیےایک نیا نظام تشکیل دیاہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ ان سمندر پار پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جو اپنا موبائل پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے۔ واضح رہےکہ اس طریقہ کار کا اطلاق صرف ایک موبائل فون سیٹ پرہوگا۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست گزار کو پاسپورٹ نمبر، پاکستان آنے اور جانے کی متوقع تاریخ، نام پر جاری کردہ موبائل سم اور موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر فراہم کرنا ہوگا۔

یہ نیا سسٹم ایف آئی اے کے انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) سے فوری توثیق کرے گا تا کہ درخواست گزار کی پاکستان آمد کی تاریخ کی تصدیق کی جاسکے۔

درخواست گزار کے قیام کا دورانیہ 120 روز سے بڑھنے پر اس سہولت کے تحت استعمال کی جانے والی آئی ایم ای آئی معطل کردی جائے گی اور مقامی نیٹ ورک کا استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

اگر وہی درخواست گزار دوبارہ پاکستان کا دورہ کرتا ہے تو اسے پہلے جمع کرائی گئی دستاویز ایک بار پھر جمع کروا کر اس سہولت کے لیے دوبارہ اپلائی کرنا ہوگا۔

یہ نظام نہ صرف مختصر عرصے پر پاکستان آنے والے غیر ملکیوں اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرے گا بلکہ ملک کی مثبت تصویر بھی پیش کرے گا۔

اسی طرح اس نظام کے تحت متعارف کرائی گئی سرویلنس اس بات کو یقینی بنائے گی صرف حقیقی سمندر پار پاکستانی اورغیر ملکی ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ بھی چیک کریں

US visa interview waiver for Pakistanis

امریکی ویزا – پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانےاورکراچی میں امریکی قونصل خانےکی جانب سےپاکستانیوں کیلئےبڑااعلان۔ …