وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔
جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے رانا ثنا اللہ کو 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
رانا ثنا اللہ کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج مقدمہ زیر سماعت ہے، جو 16 اکتوبر 2020 کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم جلسے کے دوران درج کیا گیا تھا۔
………
ویب ڈیسک ۔۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔ وارنٹس کی بنیاد پر رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم ۔۔
یہ مقدمہ 16 اکتوبر 2020 کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران درج کیا گیا تھا، جس میں رانا ثنا اللہ پر کنٹینر ہٹانے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام عائد کیا گیا۔ اس مقدمے میں خرم دستگیر، عمران خالد اور سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔
پولیس نے ابتدا میں رانا ثنا اللہ کے خلاف چالان تاخیر سے جمع کرایا تھا اور انہیں بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی۔ تاہم، عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کو طلب کیااور مسلسل غیر حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔