Home / اسپیکرپنجاب اسمبلی کاالیکشن ، راناثنااللہ کااپ سیٹ کادعویٰ

اسپیکرپنجاب اسمبلی کاالیکشن ، راناثنااللہ کااپ سیٹ کادعویٰ

Rana Sanaullah

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ نے29جولائی بروزجمعہ کوہونےوالےاسپیکرپنجاب اسمبلی کےالیکشن میں بڑےاپ سیٹ کابڑادعویٰ کردیا۔

سمانیوزکےپروگرام لائیوودندیم ملک میں اینکرکےسوالوں کاجواب دیتےہوئےراناثنااللہ نےدعویٰ کیاکہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کےالیکشن میں ن لیگ اوراتحادی جماعتوں کےمتفقہ امیدوارسیف الملوک کھوکھرجیت جائیں گےجبکہ تحریک انصاف اورق لیگ کےمشترکہ امیدوارسبطین خان ہارجائیں گے۔

اینکرکےاستفسارپران کاراناثنااللہ کاکہناتھاکہ اس حوالےسےہوم ورک جاری ہےاورقوی امکان ہےکہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کےالیکشن میں سیف الملوک کھوکھرہی جیتیں گے۔ وزیرداخلہ کامزیدکہناتھاکہ پنجاب میں پیداہونےوالاسیاسی بحران ابھی ختم نہیں ہوااوریہ جاری رہےگا۔انہوں نےکہاکہ جب تک عمران خان ہےپاکستان کی سیاست میں بحران ختم نہیں ہونگے۔

آرمی چیف کی ستمبرمیں تقرری کےحوالےسےایک سوال کاجواب دیتےہوئےراناثنااللہ کاکہناتھاکہ اگریہ کام تمام اسٹیک ہولڈرزکےاتفاق رائےسےہوتاہےتووزیراعظم شہبازشریف اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

راناثنااللہ نےمطالبہ کیاکہ آئندہ عام انتخابات سےپہلےمیاں نوازشریف کوضمانت ملنی چاہیےتاکہ وہ اپنی پارٹی کی انتخابی مہم چلاسکیں۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …