Home / پنجاب میں قیدیوں کیلئےبڑی خوشخبری

پنجاب میں قیدیوں کیلئےبڑی خوشخبری

Inmates have video call facility in Punjab jails

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب حکومت کاقیدیوں کےحوالےسےبڑافیصلہ۔ قیدی اب ویڈیوکال پرگھروالوں سےبات کرسکیں گے۔

خبرکےمطابق حکومت کی جانب سے جیلوں میں بندقیدیوں کوریلیف دینےکیلئےفیصلہ کیاگیاہےقیدی رشتہ داروں اور دوست احباب کو ہفتے میں 2 دفعہ ویڈیوکال کرسکیں گے۔کوٹ لکھپت جیل سے ابتدائی طورپر 2 دفعہ کالز کروانے کا سلسلہ پہلےہی شروع کردیا گیاہے۔

ہفتے میں 2 دفعہ 15 منٹ کال کروائی جارہی ہے۔روزانہ 1500قیدیوں کو پی سی او سے کال کروائی جا رہی ہے اس سے قبل جیلوں میں ہفتے میں ایک دفعہ کال کروائی جارہی تھی جبکہ جیلوں میں ویڈیو کالز کیلئے بھی اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

تمام جیلوں میں قیدیوں کیلئے دوپہر کا لاک اپ ختم کردیا گیاہے۔قیدی صبح بیرکس سے نکلنے کے بعد رات کو ہی واپس بیرکس میں بھجوائے جائیں گے۔ دوپہر کے اوقات میں قیدی احاطے میں ہی موجود رہیں گے۔وزیراعلی کے حکم پر جیلو ں میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …