Home / بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

PM electricity prices reduction

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر وفاقی وزراء اور دیگر سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔

ملک ڈیفالٹ کے دہانے سے معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے: وزیراعظم

تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، آئی ایم ایف تعاون کے لیے تیار نہیں تھا، اور توانائی کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو چکا تھا۔ لیکن مسلسل کوششوں اور مشکل فیصلوں کے باعث معیشت اب روشنی کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے سابقہ حکومت پرآئی ایم ایف سے معاہدہ توڑنے اور ملکی معیشت کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کرنے کا الزام بھی لگایا۔

معاشی ترقی اور استحکام کے اقدامات

وزیراعظم نے مزید کہا کہ:

  • پچھلے ایک سال میں پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔
  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے کم سطح پر ہیں۔
  • شرح سود 22.5 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد ہو گئی، جس سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملا۔
  • مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نجکاری اور رائٹ سائزنگ جیسے سخت فیصلے کرے گی تاکہ سبسڈی کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث سالانہ 800 ارب روپے ضائع ہو رہے ہیں، جس کے حل کے لیے سیاستدانوں اور اداروں کو اقدامات کرنے ہوں گے۔

بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے نرخوں میں کمی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ:

  • جون 2024 میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی 48.70 روپے فی یونٹ تھی، جو اب 45.05 روپے فی یونٹ ہو چکی ہے۔ مزید 7.41 روپے کی کمی کے بعد اب نئی قیمت 37.64 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔
  • صنعتی صارفین کے لیے جون 2024 میں بجلی 58.50 روپے فی یونٹ تھی، جو بعد میں کم ہو کر 48.18 روپے فی یونٹ ہوئی۔ اب مزید 7.59 روپے کمی کے بعد 40.51 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے۔

آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات

وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت نے آئی پی پیز (نجی بجلی پیدا کرنے والے ادارے) کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے، جس سے 3696 ارب روپے کی بچت ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیم کی محنت سے سرکاری پاور پلانٹس کی نجکاری ممکن ہوئی، جس سے 9 ارب روپے حاصل ہوں گے اور سالانہ 7 ارب روپے کا خرچ کم ہوگا۔

ملکی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے۔ اگرچہ یہ سفر چیلنجنگ ہوگا، لیکن ہمیں آگے بڑھنا ہوگا اور ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے اس معاشی کامیابی میں عوام، کاروباری طبقے اور آرمی چیف سید عاصم منیر کے تعاون کو بھی سراہا۔

یہ اقدامات حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …