Home / پی آئی اےکامشن یورپ جنوری سےشروع ہوگا

پی آئی اےکامشن یورپ جنوری سےشروع ہوگا

PIA Europe flights

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ جنوری 2024 سے یورپ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی، جس کا آغاز پیرس سے ہوگا۔ یہ فیصلہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے قومی ایئر لائن پر عائد پابندی ختم کرنے کے بعد کیا گیا۔

یورپی یونین نے جون 2020 میں پی آئی اے کی پروازوں کی اجازت اس خدشے کی وجہ سے معطل کر دی تھی کہ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی بین الاقوامی ہوا بازی کے معیارات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے قابل نہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان عبد اللہ حفیظ خان نے تصدیق کی کہ، ہمیں پہلی پرواز کے شیڈول کی منظوری مل گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بوئنگ 777 طیارے سے 10 جنوری کو پیرس کے لیے پرواز کی بکنگ 9 دسمبر سے شروع ہو جائے گی۔

یہ پابندی 2020 میں اُس وقت عائد کی گئی تھی جب ایک طیارہ حادثے میں 97 افراد کی ہلاکت کے بعد پائلٹس کے لائسنس کی درستگی کے بارے میں تحقیقات شروع ہوئیں۔ اس اسکینڈل کے بعد ایاسا اور برطانیہ نے پی آئی اے کے آپریٹنگ اجازت نامے معطل کر دیے تھے۔

عبد اللہ حفیظ خان نے مزید کہا کہ پی آئی اے جلد برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ سے برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت لینے کے لیے رابطہ کرے گی۔ منظوری کے بعد لندن، مانچسٹر اور برمنگھم پی آئی اے کی ترجیحی منزلیں ہوں گی۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …