Home / پاکستانی یوٹیوبرزکےچینلزبندکرنےکاحکم

پاکستانی یوٹیوبرزکےچینلزبندکرنےکاحکم

Pakistani youtubers channels banned

مانیٹرنگ ڈیسک: اسلام آباد کی مقامی عدالت نےمعروف پاکستانی یوٹیوبرزکےچینلزبلاک کرنےکاحکم دےدیا۔ جس 27چینلزکوبلاک کرنےکیلئےکہاگیاہےان میں صحافی مطیع اللہ جان،اسد طور،صدیق جان، اوریامقبول جان ، حبیب اکرم، عمران ریاض خان، مخدوم شہاب ، آفتاب اقبال، وجاہت سعیداورمعیدپیرزادہ شامل ہیں ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایف آئی اے کی درخواست پر یوٹیوب کو27چینل بلاک کرنے کا حکم دیا۔ دو صفحات پرمشتمل فیصلےمیں عدالت نےلکھاکہ ایف آئی اے نے2جون کو ریاست مخالف مواد کی انکوائری شروع کی۔ عدالت ایف آئی اے کے شواہد سے مطمئن ہے۔ یوٹیوب کےمجازحکام کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ یوٹیوب چینلزکوبلاک کردے۔

خان صاحب مذاکرات کریں

مزیدجن لوگوں کےچینلزبلاک کرنےکیلئےکہاگیاہےان میں صابرشاکر، حیدرمہدی ، صبیح کاظمی ، آرزوکاظمی، ساجدگوندل، راناعذیر اوراحمدنورانی شامل ہیں۔ عدالت نےتحریک انصاف کےیوٹیوب چینل کوبھی بندکرنےکاحکم دیاہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ عدالت ایف آئی اے کے شواہد سے مطمئن ہے اور مذکورہ چینلز کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Rana Sanaullah reaction on Mohsin Naqvi statement on Geo TV program Aj Shahzeb Khanzada ke Sath

نوازشریف نےمحسن نقوی کوجواب دینےسےروک دیا

Tuesday, 4 August 2026 | Web Desk راناثنااللہ کہتےہیں نوازشریف نےمحسن نقوی کےبیان پرردعمل دینےسےمنع …