Home / پاکستان اور دنیا بھر میں 2025 کا شاندار آغاز

پاکستان اور دنیا بھر میں 2025 کا شاندار آغاز

world celebrate 2025

ویب ڈیسک ۔۔ دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی نئےسال 2025 کوخوشی اورجوش وجذبے کے ساتھ خوش آمدیدکہاگیا۔ مختلف شہروں میں شاندارآتشبازی کے مظاہرے ہوئے جنہیں شہریوں کی بڑی تعداد نے دیکھااورکیمرےکی آنکھ میں محظوظ کرلیا۔ کراچی، لاہور،اسلام آباداورپشاورمیں نئے سال کی آمدپرشہریوں کاجوش وجذبہ دیدنی تھا۔ منچلوں کی بڑی تعدادنےسڑکوں پرخوب ہلہ گلہ کیا۔

پاکستان کے صدرآصف علی زرداری نے 2025 کے آغاز پر قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کی۔ وزیرِاعظم شہبازشریف نے بھی نئے سال کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

پاکستان کے مختلف چھوٹے اور بڑے شہروں میں 2024 کا اختتام غروب آفتاب کے ساتھ ہوا، جسے شہریوں نے اپنے عزیزوں کے ساتھ دیکھا۔خاص طور پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاورمیں شہریوں نےخوشی اورغم کےملےجلےجذبات کےساتھ جاتےسال کےسورج کوخداحافظ کہا۔

دنیا کے دوسرے حصوں میں بھی نئے سال پراستقبال رویاتی جوش و خروش سےکیاگیا۔ نیوزی لینڈمیں آکلینڈ شہر کے اسکائے ٹاور پر شاندارآتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔آکلینڈ دنیاکاپہلاشہرہےجہاں سےسال نو کاآغازہوتاہے۔

آسٹریلیا کے سڈنی ہاربربرج پرآتشبازی نے آسمان کو خوبصورت رنگوں سے سجا دیا۔

جنوبی کوریا میں 2025 کا آغاز سوگ کے عالم میں ہوا۔ 29 دسمبر کو موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے میں 179 افراد کی ہلاکت کے بعد پورے ملک میں سوگ منایاجارہاہے۔

جاپان کےدارالحکومت ٹوکیو میں نئے سال کا آغاز روایتی گھنٹی کی آواز سے کیا گیا۔ لوگوں کی بڑی تعداداس موقع پرٹوکوڈائی جی ٹیمپل پر عبادت کی غرض سےجمع ہوئی۔

بھارت، بنگلہ دیش، جنوبی ایشیا اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میں بھی 2025 کا آغاز جشن اور آتشبازی سے ہوا، جن میں چین، ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائیشیا اور فلپائن جیسے ایشیائی ممالک شامل ہیں۔ چین میں صدر شی جن پنگ نے نئے سال سے قبل قوم سے خطاب میں ملکی معیشت کی ترقی پرگفتگو کی۔

بنگلہ دیش میں 2024 کے اختتام پر انقلاب کی یاد میں ہزاروں افراد نے ڈھاکہ میں مارچ کیا، جس میں انہوں نے انقلاب کے دوران جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس طرح دنیا بھر میں 2025 کا آغاز خوشی اور سوگ کے مختلف رنگوں میں منایا گیا، جہاں ہر قوم نے اپنے اپنے انداز میں اس نئے سال کوگلےلگایا۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …