ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کانام ایف اےٹی ایف کی گرےلسٹ سےنکلنے کےامکانات روشن ہوگئے۔
حکومتی ذ رائع کے مطابق اگلے ہفتےایف اے ٹی ایف کے ورکنگ گروپ اورپلانری اجلاس پیرس میں ہوں گےاوراجلاس میں لئےگئےفیصلوں کااعلان پاکستانی وقت کےمطابق 21 اکتوبر کورات 8بجے کیا جائے گا۔یہ اجلاس ایف اےٹی ایف کےصدرراجہ کمارکی سربراہی میں ہوگااوراس میں آئی ایم ایف,عالمی بینک,یو این اور فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے نمائندے شریک ہوں گے۔
وزیر اعظم آفس ذرائع کے مطا بق پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ہےکیونکہ اب پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی ۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کےدونوں ایکشن پلانزپرمکمل درآمدکرچکا ہے۔
پاکستان نے دو مختلف ایکشن پلانز کےتحت 34 نکات پر عمل درآمد کیا۔ منی لانڈرنگ,دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے تمام شرائط پوری کیں۔ایف اے ٹی ایف کاوفد29 اگست سے 2 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کرکےحکومتی اقدامات کاجائزہ لیکرجاچکاہے۔