Home / ضمنی الیکشن — تحریک انصاف نےمیدان مارلیا

ضمنی الیکشن — تحریک انصاف نےمیدان مارلیا

Long march firing

ملک کے3صوبوں میں ہونےوالےضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نےمیدان مارلیا۔عمران خان نےضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 7 میں سے 6 سیٹیں جیت لیں۔ملتان اور کراچی کی 1 سیٹ پیپلزپارٹی کےحصےمیں آئی ۔ پنجاب اسمبلی کی 3 میں سے2سیٹیں بھی تحریک انصاف کےنام رہیں۔

ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مار لیاجبکہ ن لیگ ۔ایم کیو ایم، جے یو آئی اور اے این پی کےہاتھ کچھ نہ آیا۔ غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق تحریک انصاف نے11 میں سے8 سیٹیں اپنے نام کرلیں۔2 پرپیپلزپارٹی اور1 ن لیگ کے نام رہی۔کراچی میں کپتان 1 سیٹ جیت گئےاور1پر ہار گئے

قومی اسمبلی کی 7میں سے6 سیٹوں پرعمران خان نے اپنے مخالفین کو کلین بولڈ کر دیا۔ملتان کی نشست یوسف رضاگیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی نےجیت لی۔
تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی کو بڑے مارجن سےہارکامزاچکھناپڑا۔

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی اپنی نشستیں بچانے میں کامیاب رہی۔۔ پشاور میں اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور کو بڑے مارجن سےشکست ہوئی۔عمران خان نے چارسدہ میں اے این پی کے ایمل ولی کوہرایا۔ مردان میں عمران خان نے جے یوآئی کے مولانا محمد قاسم کوشکست سےدوچارکیا۔

فیصل آباد میں ن لیگ کے عابد شیر علی بھی عمران خان کےمقابلےمیں ہارگئے۔ ننکانہ میں ن لیگ کی شزرہ منصب علی کھرل بھی عمران خان سے شکست کھاگئیں۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے سید نیئر رضا کو عمران خان کےہاتھوں بڑے مارجن سے شکست کرنا پڑاجبکہ پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ نے عمران خان کو ہرایا۔

پنجاب میں ن لیگ اپنی دونشستیں ہار گئی ۔۔ ایک پر کامیاب رہی۔پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کی 3 میں سے2 نشستیں ن لیگ سے چھین لیں۔

پی پی 209 میں تحریک انصاف کے فیصل خان نیازی پہلے نمبرپر رہے۔ن لیگ کے چودھری ضیا الرحمان ہارگئے ۔۔
پی پی 241 میں پی ٹی آئی کے مظفر خان جیت گئے۔ن لیگ کے امان اللہ ستار دوسرے نمبرپر رہے۔ پی پی 141 میں ن لیگ کے چودھری افتخارجیتے۔تحریک انصاف کے محمد ابوبکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …