Home / فراڈکال سینٹرزکےخلاف بڑاآپریشن

فراڈکال سینٹرزکےخلاف بڑاآپریشن

Crackdown on call centers in Pakistan

ویب ڈیسک: پاکستان میں سائبر فراڈ کے خلاف سب سے بڑی کارروائی جاری ہے۔ جیونیوز کے مطابق، پنجاب میں اوڈھ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف ماضی میں تو چھوٹے موٹے آپریشنز ہوتے رہے، مگر گزشتہ پانچ روز سے ایسا کریک ڈاؤن جاری ہے جسے ایشیا کی تاریخ کی سب سے بڑی سائبر کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خفیہ اور ہائی پروفائل آپریشن کا نام "آپریشن گرے” رکھا گیا ہے، اور اسے حساس نوعیت کی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں 10 سے زائد ممالک کے شہری ملوث پائے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر پیش رفت پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعظم شہباز شریف کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جا رہا ہے۔

کارروائی کے دوران حیران کن طور پر زیر حراست اسکیمرز کے کرپٹو کرنسی والٹس سے بٹ کوائنز برآمد ہوئے، جب کہ اب تک بازیاب کی گئی غیر ملکی کرنسی کی مالیت 5 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

جیونیوز کے مطابق، اس تاریخی آپریشن کی قیادت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز عامر ندیر کر رہے ہیں۔ اسلام آباد ہیڈکوارٹر، راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام سرکلز کی مکمل نفری اس مشن کا حصہ بنی ہوئی ہے۔

گرفتار ہونے والے غیر ملکیوں کا تعلق ویتنام، انڈونیشیا، ملائیشیا، چین، بنگلا دیش، تھائی لینڈ، کینیا، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک سے ہے۔

اعلیٰ حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس پورے نیٹ ورک کے سرغنوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جائیں گی، جبکہ باقی ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

این سی سی آئی اے کے ایک اعلیٰ افسر نے انکشاف کیا ہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد اس آپریشن کو ملک گیر سطح پر پھیلایا جائے گا اور غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف، جیسا کہ "ارمغان” نامی اسکیمر کا سیٹ اپ تھا، سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Manzoor Watoo Land Cruiser Namaz e Janaza

لینڈکروزرمیں نمازجنازہ پڑھنےکی ویڈیووائرل

تاریخ: 1 جولائی 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک اوکاڑہ میں نمازجنازہ کی ادائیگی کاایک …