Home / گوگل پرسب سےزیادہ سرچ کی جانےوالی شخصیت

گوگل پرسب سےزیادہ سرچ کی جانےوالی شخصیت

Aurangzeb: Most searched name

ویب ڈیسک: بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں پاکستان ایئر فورس کےایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد حالیہ دنوں میں گوگل پرسب سے زیادہ تلاش کیےجانےوالی شخصیات میں شامل ہوگئے۔

گوگل ٹرینڈز کے مطابق 12 مئی کی رات دو بجے”Aurangzeb”نام کی تلاش اپنے عروج پر پہنچی، جس نے گزشتہ ہفتے کا سب سے اونچا ٹرینڈنگ مقام حاصل کیا۔ اس مقبولیت کی بڑی وجہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا منفرد اور دلچسپ انداز گفتگو بنا، جو انہیں سوشل میڈیا صارفین میں بے حد مقبول بنا رہا ہے۔

ایئر وائس مارشل اورنگزیب اس وقت خبروں اور سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آئے جب انہوں نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران طنز و مزاح سے بھرپور انداز میں بات کرتے ہوئے کہا:
"جہاں سے پچھلے روز چھوڑی تھی، وہیں سے بات شروع کروں گا، یعنی پی اے ایف بمقابلہ آئی اے ایف، مقابلہ چھ صفر سے ہمارے حق میں رہا۔”

یہ بیان بھارتی فضائیہ کے چھ طیاروں کی تباہی سے متعلق تھا، جن میں تین رافیل، ایک SU-30، ایک MiG-29 اور ایک ڈرون شامل تھا۔

ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے مطابق، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان نےبھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن "بُنیان المرصوص” کاآغازکیا،جس کامقصد شہری آبادی پربھارتی حملوں کامنہ توڑجواب دینا تھا۔

دوسری جانب، بھارتی عوام کی جانب سے گوگل پر "Ceasefire meaning”(سیزفائر کا مطلب) سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی اصطلاح بن گئی، جسے ایک کروڑ سے زائد بار سرچ کیا گیا۔

آپریشن بُنیان المرصوص کی تفصیلات:

پاکستان کے اس آپریشن کے دوران بھارت کے اندر 12 سے زائد حساس اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جن میں ادھم پور، پٹھان کوٹ اور سرسہ ایئربیسز، سورت گڑھ ایئرفیلڈ، براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر (جی ٹاپ)، اور اڑی میں واقع سپلائی ڈپو شامل ہیں۔

7مئی کی شب بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد، پاک فضائیہ نے رات کی تاریکی میں مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، جن میں فرانسیسی ساختہ جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …