ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان بوم بوم آفریدی ان دنوں اپنی سب سےبڑی بیٹی کےجھوٹےسوشل میڈیااکاونٹ کولیکرخاصےپریشان ہیں۔
آفریدی ایک محبت کرنےوالےاوراپنےبچوں کابہت زیادہ خیال رکھنےوالےباپ کےطورپرجانےجاتےہیں۔ انہوں نےپرزوراندازمیں اس بات کی وضاحت کی ہےکہ ان کی کسی بیٹی کاکسی بھی سوشل میڈیاپرکوئی اکاونٹ نہیں ۔
انہوں نےاپنےمداحوں سےدرخواست کی ہےکہ سوشل میڈیاپران کی بیٹی کےنام سےجواکاونٹ چلایاجارہاہےوہ جھوٹاہے،لہٰذااس اکاونٹ سےہونےوالی پوسٹ کوان کی بیٹی سےہرگزمنسوب نہ کیاجائے۔
نعمان نیازنےشعیب اخترسےمعافی مانگ لی
شاہدآفریدی نےجھوٹےاکاونٹ کاسکرین شاٹ بھی شئیرکیا،جس کےپروفائل میں خودکوشاہدآفریدی اورنادیہ شاہدکی پراوڈبیٹی کےطورپرخودکوبیان کیاگیاہے۔ اسی اکاونٹ سےحال ہی میں بھارت اورافغانستان کےمیچ کےحوالےسےپوسٹ کی گئی اورشاہین شاہ آفریدی کی تصویرکوری ٹویٹ کیاگیا۔
شاہدآفریدی نےکچھ عرصہ پہلےٹائم آوٹ وداحسن خان میں ٹک ٹاک پربھی کڑی تنقیدکی اورشہزادرائےسےاپیل کی کہ وہ اس ایپ پرپابندی کیلئےآوازاٹھائیں۔
عامرلیاقت کی دوسری بیوی سےبھی طلاق ہوگئی؟
شاہدآفریدی کےبقول آپ کوانٹرنیٹ دینےسےپہلےایجوکیشن دیناضروری ہےتاکہ آپ انٹرنیٹ کادرست استعمال کرسکیں۔