Home / تحریک عدم اعتماد:اتحادیوں کوفون کال کاانتظار

تحریک عدم اعتماد:اتحادیوں کوفون کال کاانتظار

Najam Sethi Analysis on No confidence motion

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک عدم کولیکرحکومت پریشان ہےکہ اگراتحادی ادھرادھرہوگئےتوہماراکیابنےگا؟

ملک کےمعروف صحافی نجم سیٹھی نے24چینل پراپنےشونجی سیٹھی شومیں اظہارکرتےہوئےکہاکہ ماضی میں جب بھی حکومت کومشکل پیش آتی توفون چلےجاتےتھےلیکن اب توایساہوتابھی دکھائی نہیں دیتا۔ حکومتی اتحادی خودکہتےہیں کہ پہلےہمیں فون کال آجاتی تھی لیکن فی الحال فون نہیں آیا۔

ان حالات میں وہ اتحادی جوحکومت کاساتھ دیناچاہتےہیں انہیں اسی فون کال کاانتظارہےاورحکومت ان اتحادیوں سےکہہ رہی ہےکہ آپ بس ایک دوروزانتظارکریں آجائےگی فون کال۔ اس کےبعدپھرکہیں گےکہ آجائےفون کال ابھی توبڑےدن پڑےہیں۔

نجم سیٹھی کےمطابق فون کال کےحوالےسےآخری دن بہت اہم ہے۔ سب انتظارمیں ہونگےکہ فون کال آتی ہےیانہیں ؟ نجم سیٹھی کےبقول اگرفون کال آئی تووہ یہی ہوگی کہ حکومت کاساتھ دیں اوراگرنہیں آتی تواس کامطلب ہوگاکہ جوآپ کوبہترلگےوہ فیصلہ کریں ۔

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …