Home / عمران خان کی چھٹی پکی ۔۔ اپوزیشن کاکاری وار

عمران خان کی چھٹی پکی ۔۔ اپوزیشن کاکاری وار

Controversial Audios and Videos about Imran Khan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی سیاست میں سرپرائزدینےاورسرپرائزلینےکاموسم چل رہاہے ۔۔  تازہ ترین اوربڑاسرپرائز اپوزیشن نے حکومت کو دیاہے۔

جی ہاں ۔۔ سیاسی منظرنامےپرہونےوالی تازہ ترین اپ ڈیٹ کےمطابق متحدہ اپوزیشن اور ایم کیوایم پاکستان کےدرمیان  معاملات طے پاگئے۔۔متحدہ اپوزیشن  کی رات گئے پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم رہنماءوں سے اہم ملاقات ۔۔ ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف،آصف زرداری اور بلاول سمیت دیگر رہنمابھی معاہدےپردستخط کیلئےپارلیمنٹ لاجز پہنچے۔۔۔ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق۔۔پیپلز پارٹی کی سی ای سی اور ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی توثیق کےبعدمعاہدےکی تفصیلات سےآج شام چاربجےقوم کوآگاہ کیاجائےگا۔

اپوزیشن رہنماوں کےرخصت ہوتےہی حکومتی وفد بھی ایم کیو ایم سےملاقات کیلئےپارلیمنٹ لاجز پہنچ گیا تاہم ذرائع کےمطابق حکومتی وفدجس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل شامل تھے،کوایم کیوایم نےناں کردی اورکہاکہ اب کچھ نہیں ہوسکتا ۔۔ ہمارااپوزیشن سےمعاہدہ طےپاچکاہے۔۔

تازہ ترین سیاسی پیشرفت کےبعداب صورتحال یہ ہےکہ وزیراعظم عمران خان نےقومی اسمبلی میں اپنی اکثریت کھودی ہے۔ ایم کیوایم کےسات ارکان کےاپوزیشن سےملنےکےبعدقومی اسمبلی میں حکومتی ارکان کی تعداد 165جبکہ اپوزیشن کے176ہوگئی ہے۔

یوں یہ کہاجاسکتاہےکہ تحریک عدم اعتمادکےبغیرہی وزیراعظم عمران خان نےقومی اسمبلی میں سادہ اکثریت کھودی ہے۔ اب اگرایم کیوایم اپنےوعدےپرقائم رہتی ہےتووزیراعظم عمران خان کی کرسی کوکوئی معجزہ ہی بچاسکتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …