Home / میٹرک بورڈکےنتائج، سبزی فروش کابیٹابازی لےگیا

میٹرک بورڈکےنتائج، سبزی فروش کابیٹابازی لےگیا

Punjab Matric Board exam results, position holder

ویب ڈیسک: سبزی فروش کے بیٹے نےلاہوربورڈکےمیٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرکےوالدین اوراساتذہ کانام روشن کردیا۔

ملک فیضان رضاگورنمنٹ ہائی سکول نمبر1شاہکوٹ کےطالبعلم ہیں ۔ ان کےاساتذہ نےفیضان کی کامیابی کوشاندارقراردیتےہوئےکہاکہ فیضان نےوالدین کےساتھ ساتھ اپنےسکول اوراساتذہ کانام بھی روشن کردیا۔

ملک فیضان رضانے1186نمبرحاصل کئے۔ طالبعلم کاکہناہےکہ اس کی کامیابی اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ فیضان کےاساتذہ کاکہناہےکہ فیضان کی کامیابی دیگر طلبہ کے لیے ایک مثال ہے کہ محنت اور استقامت کے ساتھ کسی بھی منزل کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پنجاب کاکون سابورڈکامیابی کےحساب سےاول رہا؟

پنجاب کے مختلف تعلمی بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان۔

فیصل آباد میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 73 ہزار 239 امیدوار شریک ہوئے۔ ایک لاکھ 37 ہزار 948 امیدوار کامیاب ہوئے۔ فیصل آباد میں سالانہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔

ڈیرہ غازی خان میں 91 ہزار 180 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جس میں سے 74 ہزار 180 امیدوار پاس ہوئے،کامیابی کا تناسب 81 فیصد رہا۔

سعودی شہریت حاصل کرنےوالےپہلےپاکستانی

سرگودھا میں 93 ہزار 582 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی اور 69 ہزار 72 امیدوار کامیاب رہےکامیابی کا تناسب 73 فیصد رہا۔

لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان میں 2 لاکھ 54 ہزار 12 امیدواروں نے امتحان دیا، جس میں سے ایک لاکھ 65 ہزار 312 امیدوارکامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 65.32 فیصد رہا۔

لاہور میں سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 69.08 فیصد اور آرٹس گروپ میں کامیابی کا تناسب 52.87 فیصد رہا۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …