Home / خیبرپختونخواباقی صوبوں پربازی لےگیا

خیبرپختونخواباقی صوبوں پربازی لےگیا

KPK loan free province

ویب ڈیسک ۔۔ خیبرپختوںخواقرض اتارنےوالاپہلاصوبہ بن گیا ۔ مشیرخزانہ خیبرپختونخوامزمل اسلم کابڑادعویٰ ۔ کہاڈیبٹ منیجمنٹ فنڈزمیں 30 ارب روپے منتقل کردئیے۔

مزمل اسلم کہتےہیں دوسرے صوبے اوروفاقی حکومت صرف قرض لیتے ہیں، قرضہ اتارنےکیلئےکوئی پروگرام نہیں دیتے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے قرض اتارنے کیلیےقائم فنڈمیں 30ارب روپےمنتقل کئےہیں۔ انہوں نےکہاکےپی حکومت اس فنڈ میں مزید 30 سے35ارب منتقل کرسکتی ہےاوراس فنڈمیں اپنا شیئرمجموعی قرض 725 ارب کے10 فیصد تک لےجاسکتی ہے۔

انہوں نےکہاخیبرپختونخواحکومت نےقومی اوردوسری صوبائی حکومتوں کو قرض اتارنےمیں پیچھے چھوڑدیا۔وفاق میں ہماری حکومت آئے گی تو ملکی قرضہ بھی اتاردیں گے۔

مزمل اسلم کےمطابق خیبرپختونخواحکومت نے پچھلے چھ ماہ میں 20 ارب پنشن اور20 ارب روپے گریجویٹی فنڈ میں منتقل کئےاور منتقل کیے گئے فنڈز پر تین سے چار ارب روپے منافع بھی کما کر محفوظ بنایا۔

ان کا کہنا تھاپی ٹی آئی حکومت آنے سے پہلے خیبرپختونخواکے خزانہ میں تنخواہ جتنے فنڈزنہ ہونے کی باتیں عام تھیں،اب کےپی حکومت کے خزانے میں تین ماہ کی ایڈوانس تنخواہ بھی پڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاصوبائی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کی جانب گامزن ہے۔علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت کا قرض ختم اور معیشت مستحکم کریں گے۔

مزمل اسلم نے کہاوفاقی حکومت نےصرف نومبر میں 12248 ارب روپے کا قرض لیا، جبکہ خیبر پختونخواہ کا 77 سال کا مجموعی قرض 725 ارب روپے ہے، اتنا قرض شہباز شریف حکومت نے نومبر کے پہلے 20 دنوں میں لیا۔

مشیرخزانہ کے پی کاکہناتھاپاکستان کا قرض 70,400 ارب تک پہنچ گیا ہے جو اپریل 2022 میں 43,500ارب روپے تھا،اپریل 2022 سے پورے 27,000 ارب کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …