Friday, 12 September 2025 | Web Desk
کراچی کےعلاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں کاسیریل ریپسٹ پولیس نےگرفتارکرلیا۔ ملزم علاقےمیں شربت فروخت کرتاتھااورمعصوم بچیوں کوپیسوں کالالچ دےکراپنی ہوس کانشانہ بنارہاتھا۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق ملزم اب تک کئی چھوٹی بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناچکا ہے۔ ملزم نہ صرف بچیوں سےزیادتی کرتابلکہ اپنےگھناونےفعل کی ویڈیوبھی بناتا۔
ایس ایس پی ساؤتھ نےمزیدبتایاکہ ملزم 2016 سے بچیوں کو پیسوں کا لالچ دےکرزیادتی کا نشانہ بناتارہاہے۔ اس کے موبائل فون سےزیادتی کی 100 سے زائدویڈیوز ملی ہیں،ملزم کے پاس سے ایک یو ایس بی بھی برآمد ہوئی، اس میں بھی متعدد ویڈیوزہیں۔
لڑکی بن کرغیراخلاقی ویڈیوزبنانےوالالڑکاگرفتار
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اس درندےکانشانہ بننےوالی بچیوں کی عمریں 7 سے 13 برس کے درمیان ہیں۔ ملزم نے علاقے میں رہائش کے لیے ایک کمرہ اور ایک دکان بھی کرائے پر لے رکھی تھی، وہ بچیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر کبھی اپنی دکان اور کبھی اپنے کمرے میں لےجاکرزیادتی کانشانہ بناتا۔