Home / توشہ خانہ2کیس: عمران خان کےحق میں فیصلہ

توشہ خانہ2کیس: عمران خان کےحق میں فیصلہ

Toshakhana 2 Case

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آبادہائیکورٹ نےعمران خان کےخلاف توشہ خانہ 2ریفرنس کارروائی نہیں ، مزیدانکوائری کاکیس قراردےدیا۔

توشہ خانہ 2کیس میں عمران خان کی ضمانت کےتفصیلی فیصلےمیں عدالت نےلکھاکہ بلغاری سیٹ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے پر کارروائی نہیں بنتی، رولز کے مطابق تحفےکی رسید جمع نہ کرانے پر کارروائی کی جا سکتی تھی۔

فیصلےمیں مزیدکہاگیاکہ جب تحفہ جمع نہ کرانے پر کارروائی نہیں ہوسکتی تویہ مزید انکوائری کاکیس ہے۔ فیصلےکےمطابق بانی پی ٹی آئی ضمانت کاغلط استعمال کریں توپراسیکیوشن ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر سکتی ہے۔

عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وجوہات پر مشتمل 14 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

20نومبرکواسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکے اور2 ضامنوں کےعوض ضمانت منظور کرکےانہیں رہاکرنے کاحکم دیاتھا۔

توشہ خانہ ٹو کیس کا پس منظر

12ستمبر2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اےکی 3 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی۔

نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔

13جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔ نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

اڈیالہ جیل کی عدالت عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کیس سے بریت کی درخواستیں مسترد کرچکی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …