ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کااپناکیس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن میں لےجانےکافیصلہ۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نےیہ بات اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاکوبتائی ۔ کہاذاتی معالج کو بانی پی ٹی آئی سےنہیں ملنےدیاجارہایہ ٹارچرنہیں تواورکیاہے؟
عمران خان جوجوچیزمانگتے ہیں وہ نہیں دیتے، کوئی عدالت ہماراکیس سننے کو تیار نہیں۔ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا۔ انہوں نےکہاجب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو انشاء اللّٰہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا کو مقرر کیا ہے، انہوں نے وہی کہنا ہے جو وہ کہیں گے۔پارٹی 8 فروری سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے اورکسی کے قبضے میں نہیں۔رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس سن کربانی مسکرائے انہیں بڑامزاآیا۔
یادرہےراناثنااللہ نےنجی ٹی وی کےپروگرام میں بات کرتےہوئےکہاتھاکہ علیمہ خان پی ٹی آئی پرقبضہ کرناچاہتی ہیں ۔ تحریک انصاف قیدیوں کی رہائی چاہتی ہےتولسٹ فراہم کرے،دیکھیں گےکون سیاسی قیدی ہےاورکون نہیں؟