Home / توشہ خانہ کیس: عدالت کابڑافیصلہ آگیا

توشہ خانہ کیس: عدالت کابڑافیصلہ آگیا

imran khan tosha khana case

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں بڑی پیشرفت ۔ اسلام آبادکی مقامی عدالت کاچیئرمین تحریک انصاف پرفردجرم عائدکرنےکافیصلہ۔ فردجرم کیلئے7 فروری کی تاریخ مقررکردی گئی۔

سماعت کےآغازپرعدالت نےعمران خان کےبارےمیں استفسارکیاتوبتایاگیاکہ وہ طبی مسائل کےباعث پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نےاگلی سماعت پرعمران خان کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیااوراس حوالےسے30ہزارروپےکاشیورٹی بانڈمیں عدالت میں جمع کرایاگیا۔

سماعت کے آغاز پر عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل سید علی بخاری سے استفسار کیا کہ عمران خان کی طرف سے وکالت نامہ کدھر ہے ؟اس پرالیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ وکالت نامہ اس وقت تک نہیں آ سکتا جب تک عمران خان خود نہ آئیں۔

اس موقع پرعلی بخاری اورالیکشن کمیشن کےوکیل کےدرمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ علی بخاری نےکہاکہ آپ مجھےہدایت نہ دیں عدالت سےمخاطب ہوں۔

بعدمیں عدالت نےفرم جرم عائدکرنےکیلئے7فروری کی تاریخ مقررکرتےہوئےسماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی چیک کریں

social media task force

حکومت کاسوشل میڈیاٹاسک فورس بنانےکافیصلہ

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نےسوشل میڈیاپرقومی سلامتی کےاداروں کےخلاف چلائی جانےوالی مہمات اورٹرینڈزکی روک …