Home / چیف جسٹس میرےخلاف کیسزنہ سنیں: عمران خان

چیف جسٹس میرےخلاف کیسزنہ سنیں: عمران خان

Imran Khan reply in NAB amendment case

ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرکورٹ اپیل میں داخل اپنے جواب میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ سےاپنےخلاف کیسز کی سماعت نہ کرنےکی استدعاکی ہے۔

عمران خان نےسپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قراردینے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پرتحریری جواب جمع کرادیا جس میں انہوں نےانٹراکورٹ اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔

اپنے تحریری جواب میں بانی پی ٹی آئی نےکہاکرپشن بچانے کےلیے قوانین میں ترامیم کسی بناناری پبلک میں بھی نہیں ہوتیں، کرپشن معیشت کےلیے تباہ کن اور منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔مجھ سے دورانِ سماعت جسٹس اطہرمن اللہ نےکہا ترامیم کا فائدہ آپ کوبھی ہوگاجس پرمیرابڑاواضح موقف تھا کہ مسئلہ میری ذات کا نہیں،ملک کاہے۔

بانی پی ٹی آئی نےمزیدکہا کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی آئین کے مطابق کرنی چاہیے، نیب اختیارات کا غلط استعمال کرتا ہے تو ترامیم اسے روکنےکیلئےکی جائیں ۔ اختیارات کا غلط استعمال کرنےکی مثال میرے خلاف نیب کا توشہ خانہ کیس ہے، نیب نےکیس بنانے کے لیے ایک کروڑ 80لاکھ کا نیکلس 3 ارب 18 کروڑ روپے کا بتایا۔

عمران خان کااپنےجواب میں مزیدکہناتھاکہ ماضی میں کرپشن کرنے والوں نے قوانین اور پارلیمنٹ کو اپنی ڈھال بنایا، کرپشن کو بچانے کےلیے کی گئی ترامیم سےعوام کا قانون پر سےاعتبار اٹھ جاتاہے۔ قوانین کا مقصد کسی فرد واحد کےلیے نہیں بلکہ عوام کے لیے ہونا چاہیے۔سپریم کورٹ کو حقائق کے سامنے آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہےماضی کےفیصلوں کےپیش نظراورانصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میرے کیسز سےخودکوالگ کرلیں۔

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …