Home / عمران اسٹیبلشمنٹ کی سب سےبڑی پراڈکٹ ہیں: خواجہ آصف

عمران اسٹیبلشمنٹ کی سب سےبڑی پراڈکٹ ہیں: خواجہ آصف

Khawaja Asif London Presser

ویب ڈیسک ۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نےعمران خان کوآڑےہاتھوں لےلیا۔ کہتےہیں نومئی کامنصوبہ سازاسٹیبلشمنٹ کی آج تک کی سب سےبڑی پراڈکٹ تھا، کل تک اپنی حکومت کےخاتمےکاذمہ دارامریکہ کوقراردیتا،ایبسولوٹلی ناٹ کی رٹ لگاتا،آج اسی امریکہ کاکندھااستعمال کرکےاقتدارمیں آناچاہتاہے۔

لندن میں نیوزکانفرنس کرتےہوئےوزیردفاع نےکہانومئی  کوحساس تنصیبات پرحملےباقاعدہ منصوبہ بندی کےتحت کئےگئے،   حملہ کرنے والے تربیت یافتہ لوگ تھے۔عدلیہ سےشکوہ کرتےہوئےخواجہ آصف کاکہناتھاکل نومئی کےپچیس مجرموں کافیصلہ آیا،یہ فیصلہ بہت پہلےآجاناچاہیےتھا،فیصلہ آنےمیں تاخیرعدلیہ کی وجہ سےہوئی ۔ جن افرادکوسزائیں سنائی گئیں،ان کی ویڈیوزموجودہیں۔

وزیر دفاع نےکہاقوم کی دفاعی فوج کو للکارا گیا ، یہ للکار ہندوستانی فوج کی جانب سے نہیں تھی ، منصوبہ بندی کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حملے کئے گئے، کسی ملک کی تاریخ میں اس قسم کاواقعہ نہیں ہوا۔

خواجہ آصف نےکہا پانامہ کیس کےفیصلےکوعدلیہ کیلئےباعث شرم قراردیا۔ کہا جنرل باجوہ اور دیگر مائنس نوازشریف پر کام کر رہے تھے، نوازشریف کو مائنس کرنے کا اسٹیبلشمنٹ کا پرانا منصوبہ تھا، اس مقصدکیلئےمجھے ذاتی طور پر اپروچ کیا گیا ۔ایک سونوےملین پاونڈسپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آنے چاہیے تھے، عمران خان نے یہ رقم ملک ریاض کو دے دی اور ملک ریاض سے واجبات ایڈجسٹ کرائے۔

انہوں نےکہاعمران خان کواقتدارمیں لانےکیلئےآرٹی ایس کوبٹھایاگیا۔  یوٹرن لینے والا کبھی لیڈر نہیں بن سکتا،10روز قبل یہ صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنا چاہتے تھے، آج حکومت سے مذاکرات کیلئے رضا مند ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …