Home / عمران خان9مئی کے12مقدمات میں گرفتار

عمران خان9مئی کے12مقدمات میں گرفتار

imran khan faces may 9 cases investigation

ویب ڈیسک ۔۔ لاہورپولیس نےعمران خان کودہشت گردی کےسب سےبڑےمقدمےمیں گرفتارکرلیا۔ لاہورانوسٹی گیشن پولیس نےبانی پی ٹی آئی کی جناح ہاوس حملےسمیت 9مئی کےبارہ مقدمات میں گرفتاری ڈال دی ۔ پولیس نےیہ کارروائی اڈیالہ جیل میں مکمل کی۔

ذرائع کےمطابق پولیس نےراولپنڈی کی مقامی عدالت سےبانی پی ٹی آئی کولاہورمنتقل کرنےکی استدعاکی لیکن سکیورٹی خدشات کی وجہ سےعدالت نےیہ درخواست مستردکردی ۔ اسی وجہ سےعمران خان پیرکےروزویڈیولنک پرلاہورکی انسداددہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گے۔ پولیس عدالت سےجناح ہاوس حملہ کیس میں جسمانی ریمانڈکی استدعاکرےگی ۔

پولیس ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں جن میں سے4 مقدمات میں عمران خان نے ضمانت کروا رکھی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …