مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ایک سونوےملین پائونڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پرفردجرم عائد، دونوں ملزمان کاصحت جرم سےانکار،عدالت نےچھ مارچ کوگواہان کوبیان ریکارڈکرانےکیلئےطلب کرلیا۔
احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدرانا نےاڈیالہ جیل میں ایک سونوےملین پائونڈکیس کی سماعت کی ۔۔ کیس میں کل اٹھاون گواہ موجودہیں ۔۔ چھ مارچ کوپانچ گواہان کےبیان ریکارڈکئےجائیں گے۔۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے، 8 فروری سے پہلے نیب کو جلدی تھی، اب ہم چاہتےہیں سزا جلدی ہو۔
عدالت نے عمران خان کے طبی معائنے، دانتوں کے چیک اپ کے لیے جنرل فزیشن اور ڈینٹسٹ کی فراہمی کی درخواست منظور کرلی۔