Home / ٹیریان کیس ۔۔ ججزکےاہم ریمارکس کیاظاہرکرتےہیں؟

ٹیریان کیس ۔۔ ججزکےاہم ریمارکس کیاظاہرکرتےہیں؟

Tyrian white case in IHC

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان جےوائٹ کےحوالےسےاسلام آبادہائیکورٹ میں زیرسماعت کیس میں اہم پیشرفت سامنےآئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق عمران خان کےخلاف مبینہ بیٹی ٹیریان کوکاغذات نامزدگی میں ظاہرنہ کرنےکےخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی ہے،جس میں فاضل جج صاحبان کادرخواست گزارکےوکیل سےاہم مکالمہ ہوا۔

چیف جسٹس عامرفاروق نےعمران خان کےوکلاسےپوچھاکہ ویسےتوآپ کی طرف سےیہ دومنٹ کاکیس ہے،یاتوتسلیم کرلیں یاانکارکردیں توپٹیشن ختم ہوجاتی ہے۔ آپ انکارکریں توپٹیشن ابھی خارج ہوجاتی ہےلیکن اگلےالیکشن یہ معاملہ پھرکوئی لیکرآجائےگا۔ آپ قابل سماعت ہونےکوچھوڑیں ، ہاں یانہ کرکےمعاملہ ختم کریں۔

بنچ کےرکن جسٹس محسن اخترکیانی نےدرخواست گزارکےوکیل سےپوچھاکہ آپ نےجوڈاکومنٹس دئیےہیں ان میں کہاں لکھاہےکہ عمران ٹیریان کےوالدہیں؟ آپ کواپنےکاغذات سےثابت کرناہوگاکہ عمران ٹیریان کےوالدہیں۔ فرض کریں کہ اگرلڑکی کہہ بھی دیتی ہےکہ عمران اس کےوالدہیں توبھی عمران خان پربائنڈنگ نہیں۔

اس پردرخواست گزارکےوکیل نےکہاکہ امریکی عدالت نےعمران خان کوٹیریان کاوالدقراردیاہے۔ جب ٹیریان کی والدہ فوت ہوئیں توگارڈین شپ کافیصلہ عمران خان نےکیا،اگروہ والدنہ ہوتےتوکیسےگارڈین شپ کافیصلہ کرتے؟

اس پرجسٹس محسن اخترنےکہاکہ یہ توآپ کہہ رہےہیں ، والدتونہیں کہہ رہاکہ وہ ٹیریان کاوالدہے۔جب متاثرہ لڑکی نہیں کہہ رہی توکوئی دوسراکیسےکہہ سکتاہےکہ عمران خان ٹیریان کاوالدہے۔

ایک اورسوال کےجواب میں درخواست گزارکےوکیل نےکہاکہ جب ولدیت کاٹیسٹ کرنےکاوقت آیاتوعمران خان کیس چھوڑکربھاگ گئے۔

اس پرجسٹس محسن اخترکیانی نےکہاکہ کیاعدالتی کارروائی سےپیچھےہٹنااس بات کوظاہرکرتاہےکہ وہی بچی کےوالدہیں۔

کیس کی سماعت 20مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …