Home / بھارتی طیاروں کوکہاں کہاں مارپڑی؟

بھارتی طیاروں کوکہاں کہاں مارپڑی؟

Losses that IAF suffered

ویب ڈیسک:
پاک فضائیہ کی مؤثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ان کارروائیوں میں کئی بھارتی پائلٹس زخمی یا لاپتہ ہو چکے ہیں، جب کہ ایک پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایک بھارتی طیارہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے گڈول کوکرناگ میں گرا، جہاں سے ایجکشن سیٹ بھی برآمد ہوئی۔ دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے قریب گرا، جس کے پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں سری نگر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک اور بھارتی جنگی طیارہ پنتھیال/رامسو کے علاقے، ضلع رام بن میں تباہ ہوا، اور اس کے پائلٹ فلائنگ آفیسر کو زخمی حالت میں آرمی اسپتال ادھم پور لے جایا گیا۔ چوتھا طیارہ تحصیل اکھنور کے علاقے بھردہ کلاں میں کھیتوں میں گرا، جہاں سے دو زخمی پائلٹس کو فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مزید بھارتی طیارہ ریاست بھٹنڈہ میں بھی تباہ ہوا۔

حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے کی گئی جارحیت کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو شدید نقصان پہنچایا۔ 10 مئی کو لانچ کیے گئے آپریشن بُنیان مّرصُوص کے تحت پاکستان نے دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کرتے ہوئے 5 جنگی طیارے، جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے، مار گرائے۔

ابتدائی طور پر بھارتی حکام نے صرف 3 طیارے گرنے کی تصدیق کی تھی، تاہم اب بھارتی فضائیہ نے پہلی بار بالواسطہ طور پر رافیل طیارے گرنے کااعتراف کرلیا ہے۔

پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے مطابق، پاکستان کو بھارت کےخلاف فضائی محاذ پر”6-0″ کی تاریخی برتری حاصل ہوئی۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …