Home / نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

Electricity Prices Reduced

ویب ڈیسک: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جبکہ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے نوٹیفکیشنز بھی جاری کر دیے ہیں، جس کے مطابق صارفین کو یہ ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے-الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے، جبکہ باقی ملک کے لیے یہ کمی جنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی۔

کے-الیکٹرک نے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …