Home / فارن فنڈنگ کیس: تحریک انصاف نےرقم چھپائی،الیکشن کمیشن

فارن فنڈنگ کیس: تحریک انصاف نےرقم چھپائی،الیکشن کمیشن

ECP report on foreign funding

ویب ڈیسک ۔۔ پی ٹی آئی نےالیکشن کمیشن سےبائیس بینک اکاؤنٹس اوراکتیس کروڑروپےسے زائد رقم کی تفصیلات چھپائیں۔ تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کےکیس میں الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں سنسنی خیزانکشافات ۔ تحریک انصاف کی شفافیت پرسنجیدہ سوالات کھڑےہوگئے۔۔

تفصیلات کےمطابق فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی اسکرونٹی کمیٹی کی رپورٹ نےملک بھرمیں تحریک انصاف کی فنڈنگ کےذرائع کی شفافیت پربہت بڑاسوالیہ نشان لگادیاہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے اپنے بائیس بینک اکاؤنٹ چھپائے۔ چھبیس بینک اکاؤنٹس میں سے صرف چارکوظاہرکیا۔ یہی نہیں بلکہ اکتیس کروڑ روپے کی رقم بھی چھپائی۔

رپورٹ میں مزیدانکشاف کیاگیا ہے کہ 2008 اور2009 کے دو بینک اکاونٹس کو ظاہر نہیں کیا گیا۔ جبکہ پی ٹی آئی نے نیوزی لینڈ اور کینیڈاکے اکاؤنٹس تک الیکشن کمیشن کورسائی نہیں دی۔

رپورٹ کےمطابق پی ٹی آئی نے 2008 سے2009 تک 1 ارب 33 کروڑ 22 لاکھ کے فنڈ ظاہر کیے۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کیں ۔۔ 88 غیرملکیوں سے چوالیس ہزار ڈالرز کی فنڈنگ ہوئی۔

تحریک انصاف کی 2012 اور2013کی رپورٹ پر کوئی تاریخ بھی درج نہیں ہےجو اکاءونٹنگ کےایس اوپیزکے خلاف ہے۔ آڈٹ فرم کی فراہم کی گئی کیش رسیدیں بھی بنک اکاؤنٹس سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ تحریک انصاف کی طرف سے بنک اسٹیٹ منٹس فراہم کرنے میں بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیاگیا۔
جبکہ بغیر ظاہر شدہ فنڈزاسٹیٹ بینک کی رپورٹ
میں سامنےآگئے۔

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …